• ولادتِ شہزادہ علی اصغر علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر امام زمانہ (عج)، رہبرِ معظم امام علی خامنہ ای، قائد ملت جعفریہ اور تمام عالم اسلام کو مبارک پیش کرتے ہیں
  • ملتان : جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والی دہشت گردی کی مذمت اور اس کے نتیجہ میں شہید ہونے والے 50 سے زائد بیگناہ مسلمانوں کیلئے فاتحہ خوانی اور شمعیں روشن کی گئیں ؛ اور ڈیرہ اسماعیل خان راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر بھرپور احتجاج بھی کیا گیا. مرکزی صدر جے ایس او پاکستان سید ذیشان حیدر شمسی، بشارت قریشی،مولانا سید کاشف ظہور ، یاسر علی صدیقی،ذیشان حیدر، سورہ علی رضا اور دیگر افراد نے شرکت کی.
  • دس رجب ولادتِ امام محمد تقی علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر امام زمانہ، رہبر معظم امام علی خامنہ ای، قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور تمام عالمِ اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.

کارواں

علم و عمل کا کارواں
جے ایس او پاکستان ملت جعفریہ پاکستان کے نوجواں کا قافلہ ہے جو منزل کی طرف اس وجہ سے چل پڑا ہے کہ ایسا تعلیمی نظام جو دین میبن کے اعلٰی ترین اقدار پر مبنی ہو کالجوں اور یونیورسیٹوں سے کلاشکوف کلچر ختم ہو جائے اور نوجوان صاف وشفاف تعلیم حاصل کرکے اپنے والدین کے خوابوں کی تعبیربن سکیں
جب بھتر تعلیم ہوگی تو نوجوان اخلاق کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیئے جدوجہد کرسکیں گے ۔اور ملک کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا قلع قمع کردیں گے۔ ۔عریانی،فحاشی،رشوت ،لوٹ کھسوٹ وغیرہ جیسے شیطانی کام ختم ہو جائیں گے ۔ہمارے عزم اور ارادے پکے ہیں ۔۔۔۔۔۔ہم سب بڑے شیطان امریکہ اور اس کے حامیوں کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔تاکہ مظلوموں کی مدد کی جاسکے ۔
ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ۔۔۔۔اپنے محبوب قائد سے کہ ان کو ایک لمحہ کیلئے بھی تہنا نہیں کریں گے ۔اور ان کی طرف اُٹھنے والی ہر سازش کو زمین بوس کردیں گے۔
پوری ملت کے نوجوانوں کو ہم سفر ہوئے کی دعوت دیتے ہیں ۔آئیے ہم قدم ہوجائیں کہ ۔۔۔۔وقت انتہائی کٹھن و دشوار ہے کہ ملت جعفریہ پر ان گنت مصیبتیں سر پر پھیرالے رہی ہیں