• ولادتِ شہزادہ علی اصغر علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر امام زمانہ (عج)، رہبرِ معظم امام علی خامنہ ای، قائد ملت جعفریہ اور تمام عالم اسلام کو مبارک پیش کرتے ہیں
  • ملتان : جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والی دہشت گردی کی مذمت اور اس کے نتیجہ میں شہید ہونے والے 50 سے زائد بیگناہ مسلمانوں کیلئے فاتحہ خوانی اور شمعیں روشن کی گئیں ؛ اور ڈیرہ اسماعیل خان راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر بھرپور احتجاج بھی کیا گیا. مرکزی صدر جے ایس او پاکستان سید ذیشان حیدر شمسی، بشارت قریشی،مولانا سید کاشف ظہور ، یاسر علی صدیقی،ذیشان حیدر، سورہ علی رضا اور دیگر افراد نے شرکت کی.
  • دس رجب ولادتِ امام محمد تقی علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر امام زمانہ، رہبر معظم امام علی خامنہ ای، قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور تمام عالمِ اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.

نہ صرف امت مسلمہ کی وحدت اور عالم اسلام کے اتحاد کی خاطر بلکہ اسلامیان پاکستان کو جتنی اس وقت وحدت و اتحاد اور باہمی اخوت ویگانگت کی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی لہذا روز مواخات کو یاد رکھتے ہوے آج ایک بار پھر "صیغہ اخوت" کی تجدید کی جائے اور انصار و مہاجرین والا جذبہ بیدار کرتے ہوے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹے جائیں تاکہ مصائب اور مشکلات کا مقابلہ کیا جاسکے. پاکستانی مسلمانوں میں اس بارے میں کوئی دو آرا نہیں کہ ملک میں دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری میں ملوث شرپسند عناصر کا کسی مذہب و مکتب سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ان کا مسلک صرف اور صرف دہشتگردی ہے.
قائد ملّت جعفریہ آیت الله سید ساجد علی نقوی.
#روزـمواخات#RozEMawakhat#QMJPakistan#JSOPakistan

مزید خبر یں