• ولادتِ شہزادہ علی اصغر علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر امام زمانہ (عج)، رہبرِ معظم امام علی خامنہ ای، قائد ملت جعفریہ اور تمام عالم اسلام کو مبارک پیش کرتے ہیں
  • ملتان : جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والی دہشت گردی کی مذمت اور اس کے نتیجہ میں شہید ہونے والے 50 سے زائد بیگناہ مسلمانوں کیلئے فاتحہ خوانی اور شمعیں روشن کی گئیں ؛ اور ڈیرہ اسماعیل خان راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر بھرپور احتجاج بھی کیا گیا. مرکزی صدر جے ایس او پاکستان سید ذیشان حیدر شمسی، بشارت قریشی،مولانا سید کاشف ظہور ، یاسر علی صدیقی،ذیشان حیدر، سورہ علی رضا اور دیگر افراد نے شرکت کی.
  • دس رجب ولادتِ امام محمد تقی علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر امام زمانہ، رہبر معظم امام علی خامنہ ای، قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور تمام عالمِ اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلا شُبہ علمی، فکری، تہذیبی، اخلاقی، مذہبی اور سیاسی صلاحیتوں کا متحرک اور منظم طلباء ونگ ہے۔ زاہد علی آخونزادہ (مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل پاکستان و مرکزی رکنِ نظارت جے-ایس-او) 

طلباء کسی بھی قوم کے مستقبل کی معمار ہوتے ہیں۔ اور قومیں اُن کے جوان جذبوں، محنت شاقہ اور ولولہ انگیز صلاحیتوں سے ہی دیگر اقوام کی صف میں اپنی ترقی کا لوہا منوا سکتیں ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ علم و فکر سے ممیز طلباء ہی ماضی کی عظیم تحاریک کا ہراول دستہ رہے ہیں اور اُنکی کامیابی کے ضامن بھی۔
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلا شُبہ علمی، فکری، تہذیبی، اخلاقی، مذہبی اور سیاسی صلاحیتوں کا متحرک اور منظم طلباء ونگ ہے۔ جو اب تک طلباء کی علمی، فکری، دینی و ملی، تعلیمی اور تنظیمی استعداد بڑھانے میں مستحسن کردار اداء کر رہا ہے جو یقیناً دنیا میں اُمت مسلمہ کی عزت و وقار اور ترقی میں ہراول دستہ کا کردار اداء کرے گا۔%26nbsp;
ہم جے ایس او کو بائیسویں یوم تاسیس پر ہدیہ تہنیت پیش کرت ہیں۔%26nbsp;

زاہد علی آخونزادہ
(مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل پاکستان و مرکزی رکنِ نظارت جے-ایس-او)%26nbsp;
#22ndFoundationDayJsoPakistan%26nbsp;#YoumETases#RozETajdeedAhad%26nbsp;#RawanDhwanHaiKarwan#JSOPakistan

مزید خبر یں